اردو

urdu

ETV Bharat / state

آندھراپردیش: کورونا سے متاثر دو قیدی فرار - مغرگی گوداوری

آندھراپردیش کے ضلع مغربی گوداوری میں کورونا سے متاثر دو قیدی کوویڈ سنٹر سے فرار ہوگئے جبکہ انہیں تلاش کیا جارہا ہے۔

2 COVID-19 +ve prisoners absconding from COVID care centre in Andhra's Eluru
آندھراپردیش: کورونا سے متاثر دو قیدی فرار

By

Published : Jul 25, 2020, 9:24 PM IST

مغرگی گوداوری کے ایلورو شہر میں دو قیدیوں کا کورونا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد کوویڈ سنٹر میں علاج کیا جارہا تھا۔

پولیس کے مطابق جنگا ریڈی اور بھیماورم نامی قیدیوں کا کورونا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں آج صبح سی آر ریڈی انجینئرنگ کالج کے قریب کوویڈ کیر سنٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔

ایلورو ڈسٹرکٹ جیل میں 21 جولائی کو 74 قیدیوں کا کورونا ٹسٹ کروایا گیا تھا جبکہ جنگاریڈی اور بھیماورم سمیت کل 13 قیدیوں کا کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا، جس کے بعد انہیں علاج کی غرض سے کوویڈ کیر سنٹر منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مفرور قیدیوں کی تلاش کی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details