اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوجوان کا قتل، اہل خانہ کا ملزمین کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گوہنو کوکرناگ علاقہ میں 9 جولائی کو زمینی تنازعہ کے دوران دو خاندانوں کے جھگڑے میں ایک شخص کی موت کے بعد ہلاک شدہ کے گھر والوں نے قتل میں ملوث سبھی افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

district
district

By

Published : Jul 27, 2020, 2:23 PM IST

اراضی معاملے میں ہلاک شدہ شخص کی شناخت 21 سالہ نوجوان اشفاق احمد شیخ ولد غلام نبی شیخ کے بطور ہوئی حالانکہ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر کے 9 افراد کو حراست میں لیا تھا جو ابھی کوکرناگ پولیس تھانے میں بند ہیں۔ تاہم پانچ ملزمان ابھی بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک شخص گھر پر ہی کورینٹین ہے۔

اننت ناگ: قتل معاملے میں مہلوک کے خاندان والوں نے سبھی ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا

ذرائع کے مطابق تنازع زمین کو لے کر ہوا تھا تاہم اہل خانہ نے اس بات سے انکار کیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق قتل میں ملوث افراد نے پورے علاقہ میں ڈر کا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جو بھی اُن کے یہاں تعزیت کے لئے جاتا ہے تو اُنہیں قاتلوں کے رشتہ داروں کی جانب سے ہراساں کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ مہلوک نوجوان علاقہ میں گیس ایجنسی چلاتا تھا۔

لواحقین نے پولیس انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ جو ملزمان پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ ان کو بھی جلد از جلد حراست میں لے کر کڑی سے کڑی سزا دلوائیں تاکہ مہلوک کے اہل خانہ کو انصاف ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details