اردو

urdu

ETV Bharat / state

Youth Arrested In Anantnag اننت ناگ میں اسکولی لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے والا نوجوان گرفتار - اننت ناگ میں اسکولی طالبہ کا ویڈیو گرفتار

اننت ناگ پولیس نے گیارہویں جماعت کے طالب علم کو اس وقت گرفتار کیا جب مذکورہ لڑکا کا ویڈیو وائرل ہوا جس میں وہ ایک اسکولی طالبہ کو پیٹے ہوا دیکھا گیا تھا۔Youth Arrested In Anantnag

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 5, 2022, 7:49 PM IST

اننت ناگ:سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے چند گھنٹے بعد اننت ناگ پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ دراصل نوجوان کا ایک اسکولی طالبہ کو پیٹتے والا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ ویڈیو میں نوجوان اسکولی طالبہ کی پیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور ملوث نوجوان کی کچھ ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:Fruit Grower set fire to his crop سیبوں میں آگ لگانے والا ویڈیو وائرل، واقعہ میں ملوث کاشتکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، پولیس


ذرائع کے مطابق لڑکے کی شناخت زڈی پورہ کھنہ بل کے رہنے والے عاقب احمد گنائی ولد محمد اکرم گنائی کے طور پر ہوئی ہے۔ مذکورہ نوجوان گیارہویں جماعت کا طالب علم ہے،جسے اننت ناگ کے دارالہدیٰ مسجد قاضی باغ کے قریب اسکولی لڑکی کی پٹائی کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان نشے کا عادی ہے۔پولیس کی جانب سے معاملہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details