جنوبی ضلع اننت ناگ کے مومن آباد میں چند روز قبل ایک نوجوان سڑک حادثہ کے دوران شدید طور سے زخمی ہوا تھا، زخمی نوجوان نے پیر کے روز ہسپتال میں دم توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق شانگس نوگام علاقہ سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ ذاکر حمید لون ولد مرحوم عبدالحمید لون نوجوان 15 جون کو اننت ناگ کے مومن آباد علاقہ میں سڑک حادثہ کا شکار ہوا تھا۔ اس دوران وہ شدید طور پر زخمی ہوا تھا۔ نوجوان کو جی ایم سی اننت ناگ میں داخل کیا گیا تھا۔ تاہم نازک حالت میں اسے سرینگر کے، سکمز منتقل کیا گیا۔
تقریباً ایک ہفتہ تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد پیر کے روز مذکورہ نوجوان زندگی کی جنگ ہار گیا اور اس نے ہسپتال میں زندگی کی آخری سانس لی۔
سڑک حادثہ میں زخمی نوجوان ہسپتال میں فوت - شانگس نوگام
تقریباً ایک ہفتہ تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد پیر کے روز مذکورہ نوجوان زندگی کی جنگ ہار گیا اور اس نے ہسپتال میں زندگی کی آخری سانس لی۔
![سڑک حادثہ میں زخمی نوجوان ہسپتال میں فوت سڑک حادثہ میں زخمی نوجوان ہسپتال میں فوت](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-12212376-814-12212376-1624271699903.jpg)
سڑک حادثہ میں زخمی نوجوان ہسپتال میں فوت
طبی اور قانونی لوازمات کے بعد آخری رسومات انجام دینے کی خاطر مذکورہ نوجوان کی لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں ماتم کی لہر دوڑ گئی ہے۔