اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بیجبہاڑہ کے حسن پورہ تویلا علاقے میں آج ایک نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں ملی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ لاش دھان کے کھیت سے برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حسن پورہ تویلا علاقہ کے مقامی لوگوں نے ایک نوجوان کی لاش دھان کی گھتیوں میں دیکھی، جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ متوفی کی شناخت عامر رشید گنائی ولد عبدالرشید گنائی کے طور پر ہوئی۔ متوفی حسن پورہ تاویلا کے گاؤں ڈراگڈ کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔
وہیں علاقے میں جب یہ بات پھیلی تو پورے علاقے میں صف ماتم بچھ گیا۔ لواحقین نے انتظامیہ سے نوجوان کی موت کی تحقیقات کے لئے ایک ٹیم تشکیل دینے کی اپیل کی۔ پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ وہیں قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لوحقین کے سپرد کیا گیا جس کے بعد اسے نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔