اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra خراب موسم کے پیش نظر امرناتھ یاترا تیسرے روز بھی معطل

خراب موسم کے پیش نظر امرناتھ یاترا تیسرے روز بھی معطل رہی۔ مقدس گپھا کے نزدیک درمیانہ درجے کی برفباری اور بارش ہونے کی وجہ سے امرناتھ جانے والے یاتریوں کو پہلے پڑاؤ پہلگام ننوان بیس کیمپ میں جمعہ کے روز سے ہی روکا گیا۔ آج تیسرے روز بھی کسی بھی یاتری کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ Amarnath yatra suspended

خراب موسم کے پیش نظر امرناتھ یاترا تیسرے روز بھی معطل
خراب موسم کے پیش نظر امرناتھ یاترا تیسرے روز بھی معطل

By

Published : Jul 9, 2023, 10:26 AM IST

خراب موسم کے پیش نظر امرناتھ یاترا تیسرے روز بھی معطل

اننت ناگ: وادی کشمیر میں گزشتہ دو روز سے جاری موسلادھار بارش کے نتیجے میں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جموں سرینگر شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کر دی گئی ہیں۔ مسلسل تیسرے روز بھی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد شاہراہ بند ہونے کے ساتھ ہی سینکڑوں کی تعداد میں مسافر و مال بردار گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ ہو گئی۔ اس دوران بارڈر روڑ آرگنائزیشن اور سیول انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنانے کے سلسلے میں کام جاری ہے۔

خراب موسم کے پیش نظر امرناتھ یاترا تیسرے روز بھی معطل


اسی دوران مسلسل تیسرے روز بھی امرناتھ یاترا معطل رہی۔ حکام کے مطابق وادی کشمیر میں خراب موسمی صورتحال اور بارش کے باعث دونوں بیس کیمپوں سے امر ناتھ یاترا معطل رہی۔ انہوں نے بتایا کہ جموں سے کسی بھی یاتری کے جھتے کو کشمیر کی طرف روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور یاترا کی بحالی کے احکامات موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد ہی صادر کئے جائیں گے۔

خراب موسم کے پیش نظر امرناتھ یاترا تیسرے روز بھی معطل


موسلادھار بارش کی وجہ سے جہاں پوری وادی میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ وہیں وادی کی اکثر سڑکیں زیر آب ہوگئی ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں رہائشی مکانات میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے۔ میدانی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شری امرناتھ جی یاترا پہاڑی راستے پر مسلسل برف اور بارش جاری ہے۔ گپھا کے نزدیک درمیانہ درجے کی برفباری اور بارش ہونے کی وجہ سے امرناتھ جانے والے یاتریوں کو پہلے پڑاؤ پہلگام ننوان بیس کیمپ میں جمعہ کے روز سے ہی روکا گیا۔ آج تیسرے روز بھی کسی بھی یاتری کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حکام کے مطابق موسم سازگار ہونے کے بعد یاترا ٹریک کا پہلے اچھی طرح سے معینہ کیا جائے گا جس کے بعد یاتریوں کو آگے جانے کی اجازت دی جائے گی۔ اب تک مقدس گپھا میں شیو لنگم کے درشن کرنے والے یاتریوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

خراب موسم کے پیش نظر امرناتھ یاترا تیسرے روز بھی معطل


یاتریوں میں کافی جوش دیکھنے کو مل رہا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ جلد از جلد بابا برفانی کے درشن ہو جائیں۔ یاتریوں نے ضلع انتظامیہ سمیت مقامی باشندوں، رضاکاروں، سیکورٹی اہلکاروں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال یاتریوں کے لئے ہر پڑاؤ پر خاطر خواہ اور فقید المثال انتظامات کیے گئے ہیں۔ یاتریوں نے امید ظاہر کی کہ بابا برفانی سبھی یاتریوں کی دعائیں قبول کریں گے اور یاترا کو آسان بنانے کے لئے ہر مشکل کو دور کریں گے۔ جنوبی کشمیر کے پہلگام یاتری بیس کیمپ میں سینکڑوں یاتری موسم کی بہتری کے منتظر ہیں۔ یاتریوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ قدرت کے آگے انسان بے بس ہے، موسمی خرابی کے پیش نظر یاترا کو معطل کرنا یاتریوں کی بھلائی کے لئے اٹھایا گیا اقدام ہے۔

مزید پڑھیں:۔Amarnath Yatra Suspended خراب موسم کے باعث دوسرے دن بھی امرناتھ یاترا معطل

یاتریوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے یاتریوں کے لئے فقید المثال انتظامات کیے گئے ہیں۔ تاہم موسم کی خرابی کے آگے انتظامیہ بھی بے بس ہے۔ یاتریوں کے مطابق شاید آج برفانی بابا کی خواہش نہیں کہ ان کے درشن ہوں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ موسم جلد بہتر ہو اور یاترا پھر سے بحال ہو سکے۔ وہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے موسم میں بہتری کے امکانات ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جولائی سے موسم خوشگوار رہنے کے امکانات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details