اردو

urdu

ETV Bharat / state

Yateem Trust Distributed items یتیم ٹرسٹ اننت ناگ کی جانب سے مستحق بیوہ خواتین میں امداد تقسیم

وادی میں جموں کشمیر یتیم ٹرسٹ کے 80 برانچ قائم ہیں۔ یہ ٹرسٹ نہ صرف غریب لڑکیوں کی شادی ،قدرتی آفات کی زد میں آنے والے افراد ،مہلک مرض میں مبتلا غریب مریضوں کی معاونت میں اپنا کردار ادا کرتا ہے بلکہ غریب لڑکیوں کو مختلف تربیتی کورس کرا رہی ہے، تاکہ وہ خود اپنا روزگار کما سکیں۔

yateem-trust-distributed-food-items-in-anantnag
yateem-trust-distributed-food-items-in-anantnag

By

Published : Feb 7, 2023, 10:32 PM IST

یتیم ٹرسٹ اننت ناگ کی جانب سے مستحق بیوہ خواتین میں امداد تقسیم

اننت ناگ:جموں کشمیر یتیم ٹرسٹ اننت ناگ کی شاخ کی جانب سے غریب محتاجوں اور بیوہ خواتین میں امداد تقسیم کی گئی۔اس موقعہ پر مستحق خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود رہی، جن میں (جنسی ) کھانے کا تیل ،چاول ،مصالحے و دیگر اشیائے ضروری تقسیم کی گئیں۔


یتیم ٹرسٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وادی میں، جموں کشمیر یتیم ٹرسٹ کے 80 برانچ قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ یتیم ٹرسٹ وادی کا سب سے قدیم ٹرسٹ ہے جو گزشتہ 51 برسوں سے ،غریبوں محتاجوں ،یتیموں، بیواؤں کی مالی و دیگر ضروری امداد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یتیم ٹرسٹ غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والی یتیم لڑکیوں کی شادی ،قدرتی آفات کی زد میں آنے والے افراد ،مہلک مرض میں مبتلا غریب مریضوں کی معاونت میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ وہیں یتیم ٹرسٹ غریب لڑکیوں کو مختلف تربیتی کورس کرا رہی ہے، تاکہ وہ خود اپنا روزگار کما سکیں۔

مزید پڑھیں:JK Yateem Foundation Scholarship جے اینڈ کے یتیم فاؤنڈیشن کی جانب سے تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم

ٹرسٹ کے منتظمین نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خیرات و صدقات یتیم ٹرسٹ کو پیش کریں، تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ مستحق اور غربا کی مدد کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اننت ناگ ضلع میں 850 مفلس خاندانوں کی معاونت کرتے ہیں۔


مستحق بیوہ خواتین نے یتیم ٹرسٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹرسٹ کی معاونت کے سہارے ان کے گھر کا چولہا جلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کی مدد کے سبب وہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے پر مجبور نہیں ہو جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details