اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں عالمی یوم ٹی بی کی مناسبت سے تقریب - jk news

ضلع اننت ناگ میں 'The Clock is Ticking' کے تھیم پر عالمی یوم ٹی بی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

اننت ناگ میں عالمی یوم ٹی بی کی مناسبت سے تقریب
اننت ناگ میں عالمی یوم ٹی بی کی مناسبت سے تقریب

By

Published : Mar 24, 2021, 6:07 PM IST

عالمی یوم تپ دق کے سلسلے میں ضلع اننت ناگ کے ٹاؤن ہال میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔

اننت ناگ میں عالمی یوم ٹی بی کی مناسبت سے تقریب

تقریب میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ شیخ غلام حسن مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے، جبکہ چیف میڈیکل افسر، ڈسٹرکٹ ٹیوبر کلوسز افسر سمیت محکمہ صحت کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران، میڈیکل کالج کے طلبہ، آشا ورکرس کے علاوہ عام لوگوں نے شرکت کی۔

اے ڈی سی نے اپنے خطاب کے دوران پیشہ ور افراد ،انتظامیہ اور عام لوگوں کے مابین زیادہ سے زیادہ تال میل پیدا کرنے پر زور دیا تاکہ ٹی بی کا خاتمہ جڑ سے ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں عوام میں شعور اجاگر کرنے اور انہیں بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ شیخ نے کہا کہ کووڈ19 کی لڑائی کی طرح ایک حکمت عملی کے تحت ٹی بی کے خاتمے کو ممکن بنانے کی ضرورت ہے

ٹی بی کے خاتمے سے متعلق پیش رفت کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے، سی ایم او اننت ناگ ڈاکٹر مختار نے کہا کہ ضلع میں سنہ 2020 میں 423 مریضوں کو نکشے یوجنا اسکیم کے تحت 846000 روپئے فراہم کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details