اردو

urdu

ETV Bharat / state

World No Tobacco Day اننت ناگ میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا گیا - تمباکو نوشی کی روک تھام عالمی دن

31 مئی کو ہر سال دنیا بھر میں تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ ہر برس تمباکو نوشی کے سبب ہونے والی لاکھوں ہلاکتوں کی روک تھام کی جا سکے۔ اس دن کی مناسبت سے کئی شہروں میں جلسے جلوس کیے جاتے ہیں جس میں تمباکو نوشی سے متعلق صحت کے خطرات اور مضر اثرات پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 31, 2023, 4:11 PM IST

اننت ناگ میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا گیا

اننت ناگ:عالمی یوم تمباکو نوشی کی تقریبات کے سلسلے میں اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں ماہر نفسیات کے علاوہ کالج میں زیر تربیت ڈاکٹروں اور عام لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے تمباکو نوشی کے مضر اثرات کو بیان کیا۔ مقرنین نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ضلع کو تمباکو سے پاک اور صحت مند بنائیں۔ وہیں ڈاکٹرس کے مطابق تمباکو نوشی سے زیادہ تر دل کی بیماری، پھیپھڑوں کی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ آنکھ کی روشنی کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن پر شرکاء نے انسانی جسم پر تمباکو کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:World No Tobacco Day: تمباکو نوشی کی روک تھام کا عالمی دن

تمباکو نوشی کو قابو میں کرنے کے لئے محکمہ صحت نے امسال ٹھان لی ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے سگریٹ اور ادر ٹبوکو پروڈکٹس ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کے علاوہ آگاہی مہم شروع کی جارہی ہے۔ یہ مہم تعلیمی اداروں سے شروع کی جارہی ہے، جہاں تعلیمی اداروں کے نزدیک تمباکو بھیجنے والے دکانداروں یا چھاپڑی فروشوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 31 مئی کو ہر سال دنیا بھر میں تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ ہر برس تمباکو نوشی کے سبب ہونے والی لاکھوں ہلاکتوں کی روک تھام کی جا سکے۔ اس دن کی مناسبت سے کئی شہروں میں جلسے جلوس کیے جاتے ہیں جس میں تمباکو نوشی سے متعلق صحت کے خطرات اور مضر اثرات پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details