اننت ناگ:ماحولیات کے تحفظ کے لیے ہر سال جون کی پانچ تاریخ کو عالمی یوم ماحولیات منایا جاتا ہے۔ عالمی یوم ماحولیات کے منانے کا مقصد ماحولیات کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور جانداروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ ایک خبر کے مطابق پلاسٹک کے 2 ہزار ٹرک روزانہ سمندروں، دریاؤں، جھیلوں میں پھینکے جاتے ہیں۔
World Environment Day 2023 عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اننت ناگ میں تقریب - عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اننت ناگ میں تقریب
ماحولیات کا عالمی دن 1972 میں شروع ہوا اور اس کی بنیاد اقوام متحدہ نے 5 جون 1972 کو رکھی۔ یہ دن ابتدائی طور پر سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں منایا گیا جس میں تقریباً 119 ممالک نے شرکت کی۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا میں ہر روز آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کو اجاگر کرنا اور لوگوں کو فطرت پر اس کے خطرناک اثرات سے آگاہ کرنا ہے۔
عالمی یوم ماحولیات کے منانے کا اصل مقصد قدرتی ماحول کے تحفظ کے خاطر بیداری پیدا کرنا اور مختلف ماحولیاتی معاملات کو اجاگر کرنا ہے، تاکہ ماحولیاتی نظام کی بگڑتی صورتحال اور اس کے نمایاں مضر اثرات کے بارے میں لوگوں کو با خبر کیا جائے۔ عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ملک کی مختلف ریاستوں سمیت جموں و کشمیر میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ماحولیاتی تبدیلی اور اس سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے ریلیاں بھی نکالی گئیں،ساتھ ہی ماحول کے تحفظ کے حوالے سے بھی جانکاری دی گئی۔
اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے مونسپل کونسل اننت ناگ اشتراک سے اسپورٹس اسٹیڈیم مہندی کدل اننت ناگ میں عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں ایک میگا تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں آشا ورکرز، آنگن واڑی ہلپرس اور ورکز مونسپل کونسل کے ملازمین اور اسکولی بچوں نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر سید فخر الدین حامد نے کی۔ تقریب کے دوران اسکولی بچوں نے مختلف پروگراموں کے ذریعے یوم ماحولیات کے متعلق روشنی ڈالی۔اس موقع پر ڈی سی اننت ناگ نے کہا کہ ماحولیات کو صاف،آلودگی سے پاک رکھنے کی ذمہ داری شہریوں پر عائد ہوتی ہے اور اننت ناگ چشموں کا شہر ہے اور آبی ذخائر سے مالا مال ہے اور ہمیں آبی وسائل کو آلودگی سے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت اکثر ندی کے کناروں پر جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جمع کئے گئے ہیں،جو یاک لمحہ فکر ہے۔
مزید پڑھیں:World Environment Day 2023 عالمی یوم ماحولیات: ملک میں سالانہ ساڑھے تین سو ملین ٹن پلاسٹک کا فضلہ پیدا ہوتا ہے، ری سائیکلنگ بڑا مسئلہ
انہوں نے بتایا کہ سرکار کے ساتھ ساتھ لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ ندی نالو کے کناروں پر ماحول کو آلودگی سے بچایا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ آج ہم نے اس عالمی یوم ماحولیات پر یہ پیغام دیا کہ ماحول کو آلودگی سے ہر حال میں بچانا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی اننت ناگ، اے سی آر، سی ای او منسپل کونسل، اور صدر منسپل کونسل اننت ناگ نے بھی عالمی یوم ماحولیات کے اس تقریب میں ماحولیات کو آلودگی سے بچانے کی عوام سے تلقین کی۔