گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں عالمی یوم ڈاکٹر بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
تقریب میں فیکلٹی ممبران، کنسلٹنٹس، میڈیکل افسران، رجسٹرار اور پیرامیڈیکل و نرسنگ کالج کے انتظامی عملہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹرز کی اہمیت ان کے کردار اور فرائض پر روشنی ڈالی گئی۔ وہیں کووڈ-19 کی وبائی صورتحال کے دوران ڈاکٹرس کی کارکردگی اور موجودہ صورتحال میں ڈاکٹرس کو درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی گئی۔
جی ایم سی کے پرنسپل ڈاکٹر سید طارق قریشی نے بطور مہمان خصوصی تقریب کی صدارت کی اور متعدد امور پر بات کی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق نے طبی پیشہ ور افراد پر زور دیا کہ وہ میڈیکل کالج کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں۔
عالمی یوم ڈاکٹرس پر جی ایم سی اننت ناگ میں تقریب - ڈاکٹرس کو درپیش مشکلات
جی ایم سی کے پرنسپل ڈاکٹر سید طارق قریشی نے بطور مہمان خصوصی تقریب کی صدارت کی اور متعدد امور پر بات کی۔
عالمی یوم ڈاکٹرس
انہوں نے میڈیکل سے جڑے تمام شعبہ جات کو باہمی تال میل کے اندر کام کرنے پر زور دیا اور ادارے کو مثالی بنانے کے لئے تعاون کا مطالبہ کیا۔
پروفیسر قریشی نے جی ایم سی کے کووڈ عملہ کی تعریفیں کی اور ہسپتال کی اور بہتر کارکردگی کی بھی سراہنا کی۔
تقریب کے آخر میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرس کو تہنیت پیش کی گئی ۔