ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر ’’بجٹ ایکامڑییشن‘‘ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایس پی اننت ناگ سمیت پولیس کے کئی اعلیٰ عہدیداران کے علاوہ کوکرناگ کے کئی علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود نے ایس ایس پی اننت ناگ کو اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جنہیں پولیس نے سنجیدگی سے سننے کے بعد لوگوں کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل ترجیحاتی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
تقریب کے دوران عوام نے منشیات کے بڑھتے رجحان پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے منشیات فروشوں کا شکنجہ کسنے کی گزارش کی وہیں پولیس نے عوام سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں پولیس اور انتظامیہ کا تعاون دینے کی اپیل کی۔