اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ترقیاتی منصوبوں کے کام میں سرعت لائی جائے' - پی ایم جی ایس وائی کے افسران کو ہدایت

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے محکمہ آر اینڈ بی اور پی ایم جی ایس وائی کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ زیر تعمیر تمام ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام میں سرعت لائیں تاکہ مقرہ مدت کے اندر ان منصوبوں کو مکمل کیا جا سکے۔ ی

'زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کے کام میں سرعت لائی جائے'
'زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کے کام میں سرعت لائی جائے'

By

Published : May 8, 2021, 8:45 AM IST

ڈی سی نے یہ ہدایات ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کے دوران دی۔

'زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کے کام میں سرعت لائی جائے'

میٹنگ میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر گلزار احمد بٹ، تمام سب ڈویژنل مجسٹریٹس کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔

ڈی سی نے افسران پر زور دیا کہ وہ، عدالتی معاملات کے علاوہ جنگلات، و ٹھیکیداری سے جڑے معاملات کو جلد حل کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں تمام متعلقہ محکموں کے افسران پر زور دیا کہ وہ باہمی تال میل کے اندر کام کریں تاکہ عام عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈاکٹر سنگلا نے ایس ڈی ایم کو مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ زیر تعمیر ترقیاتی پروجیکٹوں کی از خود نگرانی کریں اور مفاد عامہ کے کاموں، سڑکوں و دیگر مختلف ضروری منصوبوں کو فوری طور تجویز میں لائیں، تاکہ ان پر بھی کام شروع کیا جائے۔

میٹنگ کے دوران اس بات کی جانکاری دی گئی کہ سنہ 2020 اور 21 کے دوران ضلع میں 167 کلو میٹر سڑکوں پر تارکول بچھایا گیا، جبکہ بیشتر منصوبوں کا کام آخری مراحل میں جاری ہے جو رواں برس اگست کے مہینے میں مکمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ہائی فلو آکسیجن پلانٹ کی شروعات

ABOUT THE AUTHOR

...view details