وومنز ڈگری کالج اننت ناگ کی جانب سے کلین اننت ناگ مہم Clean Anantnag کے تحت پالیتھین مخالف ریلی Anti Polythene Rally in Anantnag کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
پالیتھین مخالف ریلی وومنز کالج کے احاطے سے شیر باغ تک نکالی گئی، جس کا انعقاد کالج کی این ایس ایس یونٹ اور ویسٹ منیجمنٹ کمیٹی Waste Management Committee ڈگری کالج وومنز کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے شعبہ ماحولیات کے ڈاکٹر امتیاز نے کہا کہ مہم کی شروعات کالج سے شروع کی گئی جس کے تحت کالج کے احاطہ کو پالیتھین سے پاک کیا گیا۔