جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں شانگس حلقے کے علاقہ براری آنگن میں بدھ کی صبح ایک 68 سالہ خاتون سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق براری آنگن نامی گاؤں میں موٹرسائیکل سوار نے ایک خاتون کو ٹکر مار دی جس میں ساجا بیگم نامی خاتون شدید زخمی ہو گئی۔
اننت ناگ: سڑک حادثے میں خاتون ہلاک - Women hit by bike
براری آنگن نامی گاؤں میں موٹر سائیکل سوار نے ایک خاتون کو ٹکر مار دی جس میں ساجا بیگم نامی خاتون ہلاک ہو گئی۔
سڑک حادثے میں خاتون ہلاک
یہ بھی پڑھیں: بیگ پورہ لارنو: رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے پریشان
اس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا، اس واقعے کے بعد موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے حادثے کے بعد ایف آئی آر درج کر کے مقدمہ درج کیا اور اس معاملے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔