اردو

urdu

ETV Bharat / state

Woman Dead Body Recovered کوکرناگ میں برینگی نالہ سے خاتون کی لاش برآمد - ای ٹی وی بھارت اردو

کوکرناگ علاقے میں جمعہ کے روز خاتون کی لاش برینگی نالہ سے برآمد ہوئی۔ متوفی کی شناخت صبا بیگم زوجہ محمد اکبر شیخ ساکن دہرونا اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔

Woman's Dead body found in Brengi Nallah in Kokernag
کوکرناگ میں خاتون کی لاش برینگی نالہ سے برآمد

By

Published : May 19, 2023, 4:00 PM IST

کوکرناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقہ میں جمعہ کے روز ایک خاتون کی لاش نالہ سے برآمد ہوئی ہے۔ اس حوالے سے ایک اہلکار نے بتایا کہ جمعہ کے روز کوکرناگ کے دہرونا علاقے میں نالہ برینگی میں ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متوفی کی شناخت صبا بیگم زوجہ محمد اکبر شیخ ساکن دہرونا اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا خاتون ڈوبنے سے ہلاک ہوئی یا کوئی اور معاملہ ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Dead Body Found in Kullan Gund گاندربل سے 40 سالہ شہری کی گلہ کٹی لاش برآمد

واضح رہے کہ وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں مشتبہ موت کے واقعات اس سے پہلے بھی پیش آچکے ہیں جو باعث تشویش ہیں۔نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 میں جموں و کشمیر میں تقربیاً 1 ہزار 386 حادثاتی اموات درج کئے گئے۔حادثاتی اموات میں جموں و کشمیر میں فی ایک لاکھ آبادی میں 3.3 حادثاتی اموات درج کی گئی جبکہ یوٹی لداخ میں یہ اموات فی ایک لاکھ آبادی میں 51 ہیں۔

بتادیں کہ وادی کشمیر میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ نوجوان زندگی کی انمول نعمت کو چھوڑ کر موت کو گلے لگا رہے ہیں۔ جہاں خودکشی کی خبر سنتے ہی ہر ایک انسان غم میں ڈوب جاتا ہے وہیں اس انتہائی اقدام کے وجوہات کا پتہ لگانے میں غیر معمولی دلچسپی بھی لیتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں سالانہ ایک لاکھ 35 ہزار افراد خودکشی کرتے ہیں اور نوجوانوں میں خودکشی کے معاملات میں بھارت پہلے نمبر پر ہے۔ اگرچہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں خودکشی کے واقعات نا کے برابر دیکھنے کو ملتے تھے لیکن گزشتہ برسوں میں یہاں بھی ان واقعات کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details