اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: سڑک حادثے میں ماں ہلاک، بچی زخمی - women killed in road accident

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سلر پہلگام کے مقام پر ایک دلدوز سڑک حادثہ پیش آیا جس دوران موقع پر ہی ایک 62 سالہ عورت ہلاک جبکہ اس کی نو سالہ بیٹی زخمی ہوئی ہے۔

اننت ناگ:سڑک حادثے میں ماں ہلاک، بچی زخمی
اننت ناگ:سڑک حادثے میں ماں ہلاک، بچی زخمی

By

Published : Jun 20, 2020, 7:43 AM IST

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار آلٹو کار نے راہ چلتی ہوئی خاتون کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا ہے جبکہ اس کے ہمراہ 9 سالہ بیٹی کو شدید طور پر چوٹیں آئی۔

ہلاک شدگان کی شناخت بیگا زوجہ غلام حسن شاہ ساکنہ لہین دجن کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی شدہ بچی کا نام شبنم دختر شبیر احمد بتایا جا رہا ہے۔

زخمی شدہ لڑکی کو اننت ناگ کے جی ایم سی میں منتقل کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details