اردو

urdu

ETV Bharat / state

Leopard Trapped In Anantnag گوپال پورہ اننت ناگ میں وائلڈ لائف محکمے نے ایک تندوے کو پکڑا - وائلڈ لائف رینج آفسر امتیاز احمد

ضلع اننت ناگ کے گوپالپورہ علاقہ میں محکمہ وائلڈ کائف نے ایک تیندوا کو زندہ پکڑ لیا ۔ بعد میں محکمے نے تیندوے کو راج پرئن والڈ لائف سینچری میں چھوڑ دیا۔

wildlife-department-trapped-a-leopard-in-gupalpora-and-released-at-rajparian-wildlife-sanctuary
گوپال پورہ اننت ناگ میں وائلڈ لائف محکمے نے ایک تندوے کو پکڑا

By

Published : Feb 14, 2023, 9:17 PM IST

گوپال پورہ اننت ناگ میں وائلڈ لائف محکمے نے ایک تندوے کو پکڑا

کوکرناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گوپالپورہ علاقے میں منگل کے روز ایک جنگلی تیندوا نمودار ہوا،جسے پکڑنے کے لئے علاقے میں بڑے پیمانے پر محکمہ وائلڈ لائف نے آپریشن شروع کیا۔ وائلڈ لائف رینج آفسر امتیاز احمد نے ای ٹی وی نمائندے کو فون پر بتایا کہ گوپال پورہ اننت ناگ میں تیندوے کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد متعلقہ محکمے نے ایک پنجرہ نصب کیا تھا۔

انہوں نے کہا مذکورہ جنگلی جانور گزشتہ کئی روز سے علاقے میں سرگرم تھا، حالانکہ محکمہ گزشتہ کئی روز سے ہی متحرک ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں منگل کے روز جنگلی تیندوا علاقے کے باغات میں نمودار ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کئ نصب کردہ پنجرہ میں آج تیندوے کو ذندہ پکڑ لیا گیا ، جس کے بعد تندوے کو کوکرناگ کی راج پرئن والڈ لائف سینچری میں چھوڑ دیا۔ ادھر مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے اس کاروائی کی کافی ستائش کی ہے۔

مزید پڑھیں:Leapord In Shopain شوپیان کے رہائشی علاقے میں تیندوا کے داخل ہونے سے دہشت

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں موسم سرما میں بھاری برف کے باعث جنگی جانور کھانے پینے کی تلاش میں انسانی بستیوں کا رخ کرتے ہیں، جس کے بعد سردیوں کے ایام میں انسان اور جانوروں کے بیچ مختلف طریقے کے واقعات رونما ہوتے ہیں، جبکہ بعض اوقات کئی افراد مختلف جانوروں کے شکار ہوتے ہیں۔وہیں محکمہ کے رینج آفیسر امتیاز احمد نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ صبح اور شام کے اوقات میں اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیں اور اگر کسی شخص کو کسی ضروری کام سے گھر سے باہر جانا ہوگا تو لوگ اپنے گھروں سے ٹولیوں میں نکلیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details