کوکرناگ: تفصیلات کے مطابق کوکرناگ سے تقریباً پندرہ کلومیٹر کی مسافت پر واقع سینزی گڈول میں آج لوگ اپنے کام کاج میں مصروف تھے، وہی شام کے وقت اچانک بستی میں ایک جنگلی ریچھ نمودار ہوا۔ ریچھ کو دیکھتے ہی مقامی لوگوں میں خوف ہراس پیدا ہوگیا۔Wild Bear Killed in Kokernag
مقامی لوگوں نے ریچھ کی اطلاع مقامی شکاریوں کو دی، جس کے بعد علاقے کے لوگوں اور شکاریوں نے یک جٹ ہوکے ریچھ کو ہلاک کیا۔بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ علاقے میں کئی جنگلی جانور گھوم رہے ہیں، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس رہتا ہے۔وہیں محکمہ وائلڈ لائف علاقہ پینچ گئی اور ریچھ کی لاش کو اپنے ساتھ لیے گئے۔