ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سربراہ و سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے مر کز کے زیر انتظام خطہ جمو ںو کشمیر کے اننت ناگ حلقہ انتخاب کے بلبل نوگام علاقے میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ اس موقع پر آزاد نے اپنی تقریر میں کہا کہ جموں کشمیر اس وقت بڑے مسلے سے دوچار ہیں اور یہاں پر جمہوری حکومت کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اس وقت ہلاکتوں کا دور جاری ہے اور یہاں کے نوجوانوں کو بچانا ہمارا طرح اولین ہے۔ آزاد نے کہا چاہےمنشیات ہو یا پھر بندوق دونوں وجوہات سے یہاں کا نوجوان مارا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عسکریت پسندی کے خلاف لڑائ لڑنی ہوگی نہ کہ نئے عسکریت پسند بنانے ہونگے۔Ghulam Nabi Azad's address to the public in Anantnag
Democratic Azad Party ہمیں عسکریت پسندی کے خلاف لڑائی لڑنی ہوگی، غلام نبی آزاد - غلام نبی آزاد کا اننت ناگ میں عوام سے خطاب
خطہ کی نئی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے بانی اور صدر غلام نبی آزاد ان دنوں خطہ کے مختلف اضلاع اور دور دراز غلاقوں کا دورہ کر کے اپنی نئی سیاسی جماعت کے اغراض و مقاصد اور اپنے اہداف سے عوام کو واقف کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ Ghulam Nabi Azad's address to the public in Anantnag
غلام نبی آزاد