اردو

urdu

ETV Bharat / state

Water Logging In Anantnag بارش کے بعد اننت ناگ کے کئی مقامات پر سڑکیں زیرآب - کشمیر میں پہلی برفباری

بارشوں کے بعد ضلع اننت ناگ کے کئی  مقامات پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔Water Logging In Anantnag

water-logging-in-anantnag-after-rain-lashes-in-kashmir
بارش کے بعد اننت ناگ کے کئی مقامات پر سڑکیں زیرآب

By

Published : Oct 20, 2022, 9:11 PM IST

اننت ناگ: قصبہ اننت ناگ کے بیشتر مقامات پر ڈرینج نظام ناکارہ ہوگیا ہے، معمولی بارشیں ہوتے ہی سڑکیں،گلی کوچے زیر آب آجاتی ہیں جس کے سبب نہ صرف ٹریفک کو چلنے پھرنے میں دشواریاں ہوتی ہیں بلکہ راہگیروں کو بھی عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Water Logging In Anantnag

بارش کے بعد اننت ناگ کے کئی مقامات پر سڑکیں زیرآب

کے ایم ڈی پُرانے بس اڈہ سے نئے بس اڈے تک سڑک پر شگاف بن گئے ہیں وہیں ڈرینیج نظام نہ ہونے سے اڈے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ قومی شاہراہ پر خاص کر بٹنگو اور پازال پورہ کے مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کو چلنے میں دشواری ہوتی ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ڈی واٹرنگ پمپس کو فعال بنایا جائے اور قومی شاہراہ کے ان مقامات کی مرمت کی جائے جہاں بارش کا پانی جمع ہو جاتا ہے۔

بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں جمعرات شام تک میدانی علاقوں میں بارشوں جب کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی تھی جس کے عین مطابق وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوا۔Snowfall In Kashmir

مزید پڑھیں:Weather Forecast Kashmir رواں ماہ کے آخر تک موسم خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

ضلع گاندربل کے معروف سیاحتی مقام سونہ مرگ زوجیلا پاس پر قریب چھ انچ برفباری درج کی گئی ہے، وہیں ضلع شوپیاں اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں دو سے چار انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ برفباری کے پیش نظر سرینگر - لداخ شاہراہ کو فی الحال احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے وہیں جنوبی کشمیر کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع سے جوڑنے والی مغل شاہراہ کو بھی برفباری کے پیش نظر ٹریفک کی آمدو رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details