حلقہ انتخاب بجبہاڈہ سے محض 11 کلو میٹر کی دوری پر قائم ڈدو مرہامہ کے لوگ پینے کے صاف پانی کی سہولیت سے مہروم ہے۔ حالانکہ چند سال قبل سرکار کی جانب سے کروڑوں روپئے صرف کرکے واٹر فلٹریشن پلانٹ تعمیر کیا گیا ہے، تاکہ قصبہ کے بیشتر علاقہ جات کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے۔
اننت ناگ کے ڈورہ مرہامہ میں صاف پانی کی عدم دستیابی - کشمیر میں آبی ذخائر
ضلع اننت ناگ کے ڈورہ مرہامہ علاقے میں لوگوں کی شکایت ہے کہ علاقے میں پینے کا صاف پانی کی عدم دیستابی کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
اننت ناگ کے ڈورہ مرہامہ میں صاف پانی کی عدم دستیابی
سرینگر میں پارکنگ نہ ہونے پر ٹریفک پولیس کی مبینہ زیادتیاں
اس معاملے کو لیکر جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے محکمہ جل شکتی کے دفتر کا رُخ کیا، تو وہاں پر موجود جونیئر انجینئر بشیر احمد نے کہا کہ پانی اُس وقت بند کیا جاتا ہے جب پیچھے سے کبھی پائپ لائن کو نقصان پہنچتا ہے، اُنہوں نے کہا کہ اگر محکمہ کسی کو پائپ لائن کاٹتے ہوئے پائے تو اُسے کانون کے دائرے میں لایا جائے گا اور اُس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔