وادی میں موسم سرما شروع ہوتے ہی لوگ گرم ملبوسات و دیگر سامان کی خریداری کرنے کے لئے بازاروں کا رخ کرتے ہیں اور شدید سردی کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام تیاریاں قبل از وقت کرتے ہیں۔ تاہم رواں برس کووڈ 19 کی وجہ سے مالی حالات خراب ہونے کے سبب بازاروں میں خریداری پر کافی اثر پڑ رہا ہے۔
ضلع اننت ناگ کے مختلف بازاروں میں ریڈی میڈ گارمینٹس اور گرم ملبوسات فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ رواں برس گرم کپڑوں کی خریداری میں کافی گراوٹ آگئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال سے مارکیٹ پر کافی اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ذرائع آمدنی اثر انداز ہونے کے سبب لوگ کم خریداری کر رہے وہیں پیسے بچانے کے خاطر لوگ سستے کپڑے و گرم ملبوسات خریدنے کے لئے ریڑھی والوں کا رخ کر رہے ہیں، جس کے سبب دکانداروں کو نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔