اردو

urdu

ETV Bharat / state

مناسب قیمت نہ ملنے پر کاشتکارسخت پریشان - walnut farmers

وادی کشمیر میں کاشتکاروں نے اخروٹ کے درختوں سے فصل اتارنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

مناسب قیمت نہ ملنے پر کاشتکارسخت پریشان
مناسب قیمت نہ ملنے پر کاشتکارسخت پریشان

By

Published : Sep 8, 2020, 10:08 PM IST

اگرچہ رواں برس وادی میں اخروٹ کی پیداوار اچھی خاصی رہی ہے تاہم اس کاروبار سے وابستہ افراد قیمتوں میں کمی سے سخت پریشان ہیں۔

مناسب قیمت نہ ملنے پر کاشتکارسخت پریشان

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اخروٹ کے درختوں کی پوری دلچسپی سے دیکھ ریکھ کر لی تاہم اب قیمتوں میں کمی نے ان کی محنت پر پانی پھیر دیاہے۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے اس صنعت کو پہلے ہی بہت کچھ جھیلنا پڑا ہے۔ پھر بے موسم کی برسات اور ژالہ باری سے بی کافی نقصان ہوا اور اب قیمت انہیں پریشان کئے ہوئے ہے۔

سنہ 2017-18 کی اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر میں اخروٹ کی کاشت 47507 ہیکٹر رقبے پر کی جاتی ہے جس کی سالانہ پیداوار 185626 میٹرک ٹن ہے۔

کشمیر یونیورسٹی میں پی جی داخلے کیلئے امتحانات بدھ سے

ABOUT THE AUTHOR

...view details