اردو

urdu

By

Published : Jun 2, 2021, 5:23 PM IST

ETV Bharat / state

اچھہ بل: ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی

کورونا وائرس کے دوران ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔ پولیس نے ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف اپنی مہم تیز کردی ہے۔ اس مہم کے دوران پولیس نے اچھہ بل کے تمام علاقے میں ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

اچھہ بل: ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی
اچھہ بل: ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی

کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر انتظامیہ کافی فکر مند نظر آ رہی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس اور سیول انتظامیہ کی ٹیمیں لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے سخت نظر آ رہی ہیں۔

اچھہ بل: ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی

اسی کڑی کے تحت جنوبی کشمیر کے اچھہ بل میں پولیس نےایس ڈی پی او کی سربراہی میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی ہے۔ ایس ڈی پی او اچھہ بل محمد رفیع اور ان کی ٹیم نے اچھہ بل کے مختلف مقامات پر ماسک کے بغیر لوگوں کو موقع پر ہی جرمانہ عائد کیاہے۔

کورونا کی روک تھام کے لیے ہر ایک کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی سخت ضرورت ہے۔ ایس ڈی پی او اچھہ بل محمد رفیع نے لوگوں سے اپیل کیا کہ وہ گھروں سے بغیر ماسک پہنے باہر نہ آئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details