اننت ناگ: پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے تحت جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے دور دراز پہاڑی علاقہ گامڈورہ کپرن میں پہلی بار سڑک کی میگڈمائزیشن انجام دی گئی۔ Road macadamisation welcomed by Beating of drumsمقامی باشندوں نے ڈھول اور نگاڑے بجا کر میگڈمائزیشن کا استقبال کیا۔ علاقہ میں سڑک کی میگڈمائزیشن کا کام شروع ہوتے ہی لوگوں کی خاصی تعداد جمع ہوئی اور سڑک کی میگڈمائزیشن پر خوشی کا اظہار کیا۔
گامڈورہ کپرن علاقہ میں سنہ 2013 میں سڑک کی تعمیر، کشادگی اور میگڈمائزیشن کا کام شروع کیا گیا تھا۔ پُر خطر اور دشوار گزار پہاڑیوں کے بیچ سڑک کی تعمیر و کشادگی کا کام مکمل ہوا جس کے محض ایک دن بعد ہی محکمہ نے میگڈمائزیشن کا کام بھی شروع کر دیا۔ میگڈمائزیشن کا کام شروع ہوتے ہی یہاں کے لوگ جمع ہوئے ڈھول نگاڑے بجا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔