اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cong Prez on GN Azad آزاد نے بی جے پی کے دم پر پارٹی قائم کی، وقار رسول - وقار رسول نے بی جے پی کی تنقید

کانگریس کے ریاستی صدر وقار رسول کا کہنا ہے کہ ’’دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جتنی بھی پارٹیاں جموں و کشمیر میں وجود میں آئیں، بشمول آزاد کی نئی تشکیل شدہ پارٹی، سب بی جے پی کی پشت پناہی پر تشکیل دی گئی ہیں۔‘‘ Vikar Rasool on Azad’s DAP

Cong Prez on GN Azad: ’آزاد نے بی جے پی کے دم پر پارٹی قائم کی‘
Cong Prez on GN Azad: ’آزاد نے بی جے پی کے دم پر پارٹی قائم کی‘

By

Published : Sep 29, 2022, 3:52 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقہ میں کانگریس کی جانب سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں یونین ٹیریٹوری جموں کشمیر کے کانگریس صدر وقار رسول وانی، پارٹی کے سابق صدر غلام احمد میر اور سینئر لیڈر طارق حمید قرہ نے جلسے خطاب کیا۔ کانگریس لیڈران نے کارکنان سے پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کانگریس سے علیٰحدہ ہوئے غلام نبی آزاد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ Congress Convention in South Kashmir’s Kokernag

1

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس صدر وقار رسول نے بی جے پی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ یہاں کے سیکولر ووٹ بینک کو تقسیم کرنے کے لیے آئے روز سیاسی پارٹیوں کا قیام عمل میں لا رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’بی جے پی چاہتی کہ وہ جموں وکشمیر میں مختلف پارٹیوں کا وجود عمل میں لائے، جس کا راست فائدہ بی جے پی کو پہنچے گا۔‘‘Congress Prezident on GN Azad

وقار رسول نے کہا کہ ’’دفعہ 370کی تنسیخ کے بعد جتنی بھی پارٹیاں وجود میں آئیں، بشمول آزاد کی نئی تشکیل شدہ پارٹی، بی جے پی کی پشت پناہی پر تشکیل دی گئی ہیں۔‘‘ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے انہوں نے کہا: ’’نئی تشکیل دی گئی پارٹیاں سب بی جے پی کی پراکسیز ہیں۔ بی جے پی اس بات کا انتظار کر رہی تھی کہ آزاد کب نئی پارٹی تشکیل دے اور اس کے بعد ہی جموں کشمیر میں انتخابات کا بگل بجا دیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’کانگریس ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے ہر ضلع میں موجود ہے اور کانگریس آنے والے وقت میں اپنے دم پر سرکار بنائے گی۔‘‘ Vikar Slams Azad during Congress Convention

یہ بھی پڑھیں:Ghulam Nabi Speech in Jammu ہماری پارٹی کے نام اور پرچم کا انتخاب عوام کریں گے، غلام نبی آزاد

قبل ازیں، عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر نے مرکزی حکومت سے فوراً سے پیشتر جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کی مانگ کی۔ کانگریس کے دیگر رہنماؤں نے خطاب کے دوران کہا: ’’دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے لوگ مختلف پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ 5اگست 2019سے اب جموں و کشمیر کے باشندوں کی پریشانیں کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں:Rajni Patil Slams Ghulam Nabi Azad پارٹی میں غلام نبی آزاد کی کوئی حیثیت نہیں، کانگریس ایم پی رجنی پاٹل

ABOUT THE AUTHOR

...view details