اردو

urdu

ETV Bharat / state

vigilance awareness week اننت ناگ پولیس نے ویجیلنس بیداری ہفتہ کے موقع پر حلف برداری کی تقریب - ای ٹی وی اردو نیوز

ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کی یاد میں ہر سال ویجیلنس بیداری ہفتہ منایا جاتا ہے۔ یہ ہفتہ 30 اکتوبر سے 5 نومبر تک منایا جاتا ہے۔

vigilance-awareness-week-integrity-pledge-ceremony-held-in-anantnag
اننت ناگ پولیس نے ویجیلنس بیداری ہفتہ کے موقع پر حلف برداری کی تقریب

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 7:46 PM IST

اننت ناگ:اننت ناگ پولیس نے ضلع کے تمام پولیس تھانوں میں ویجیلنس ہفتہ کے سلسلہ میں حلف براداری کی تقریبات کا انعقاد کیا۔اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس لائنز (ڈی پی او) اننت ناگ میں کیا گیا۔ پولیس انتظامیہ کے مطابق اس تقریب کا مقصد پولیس اہلکاروں میں چوکسی، دیانتداری اور جوابدہی کو فروغ دینا ہے۔
اس موقعہ پر پولیس اہلکاروں نے عہد کیا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری، انصاف پسندی اور غیر جانبداری کے ساتھ ادا کریں گے اور اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور خلوص کے ساتھ ادا کریں گے۔

ویجیلنس ہفتہ کے عہد میں موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ تربیت اور مہارتوں کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار بدعنوانی، بدانتظامی، اور پولیس فورس پر عوام کے اعتماد کو مجروح کرنے والی کسی بھی کارروائی کے خلاف چوکس رہنے کا عہد کریں۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر کو بدعنوانی سے صاف و پاک کرنا ہمارا مشن ہے،منوج سنہا

ویجیلنس ہفتہ میں عہد لیا گیا کہ اننت ناگ پولیس اپنے کام میں دیانتداری، شفافیت اور جوابدہی کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کرتی ہے اور انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ لوگوں کی خدمت کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کی یاد میں ہر سال ویجیلنس بیداری ہفتہ منایا جاتا ہے۔ یہ ہفتہ 30 اکتوبر سے 5 نومبر تک منایا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details