اننت ناگ:جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں واقع گورئمنٹ ڈگری کالج بائز میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم کی صدارت میں اینٹی کرپشن بیرو کی طرف سے ایک کنوینشن کا منقد کیا گیا ۔Vigilance Awareness Week Held In Anantnag District In Kashmir
جنوبی کشمیر میں رشوت ستانی پر قابو پانے کی غرض سے جاری وجیلنس ویک کے سلسلے میں اے سی بی کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج اننت ناگ میں اے سی بی کی جانب سے ایک روزہ ورکشاپ کم سیمنار منعقد ہوا۔
اس ورکشاپ میں سرکاری ملازمین اور طلبا کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔ ایس ایس پی اینٹی کرپشن بیرو راکیش ، ایس پی ہیڈکوارٹر اننت ناگ امیت ورما سمیت ضلع کے دوسرے افسران موجود تھے ۔ کنونشن میں کرپشن کے حوالے سے شرکاء کو جانکاری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:Shiksha Abhiyan in Ganderbal گاندربل میں معذور بچوں کے لیے تشخیصی کیمپ
جبکہ ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم و دیگر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود رہے۔ اس ورکشاپ میں رشوت ستانی پر قابو پانے اور اس کا خاتمہ ممکن بنانے کےلیے متعلقین اور سماج کے طبقات کو آگے آنے کی تلقین کی گئی۔Vigilance Awareness Week Held In Anantnag District In Kashmir