اردو

urdu

ETV Bharat / state

ویری ناگ : فوج کی جانب سے اسکل ڈیولیپمینٹ پروگرام - اننت ناگ کے کپرن ویری ناگ

فوج کی ٹو سیکٹر کے کمانڈر، بریگیڈیئر ٹی ایس ٹھاکر نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو باصلاحیت بنانے اور انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانے کی غرض سے فوج دیگر محکموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

ویری ناگ : فوج کی جانب سے اسکل ڈیولیپمینٹ پروگرام منعقد
ویری ناگ : فوج کی جانب سے اسکل ڈیولیپمینٹ پروگرام منعقد

By

Published : Oct 28, 2020, 8:07 PM IST

اننت ناگ کے کپرن ویری ناگ میں 19 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے اسکلز ڈیولپمینٹ پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس دوران نوجوانوں کو خودمختار بنانے کے لیے ٹریننگ دی گئی، پروگرام میں نوجوانوں کو خود روزگار کمانے کا اہل بنانے کی غرض سے پولٹری، شیپ و اینیمل ہسبینڈری کے یونٹ قائم کرنے کے لئے خصوصی تربیت دی گئی۔

اسکل ڈیولیپمینٹ پروگرام منعقد

اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام میں شرکت کے دوران فوج کی ٹو سیکٹر کے کمانڈر، بریگیڈیئر ٹی ایس ٹھاکر نے کہا 'کشمیری نوجوانوں کو باصلاحیت بنانے اور انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانے کی غرض سے فوج دیگر محکموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
تتا پانی، جنت ارضی میں قدرت کا ایک انمول تحفہ

اس موقع پر سی او 19 آر آر کرنل دھرمیندر یادو و دیگر افسران بھی موجود رہے۔ اس تربیتی پروگرام میں کئ نوجوانوں نے شرکت کی اور کہا کہ فوج کی جانب سے اسطرح کے پروگرام زمینی سطح پر تبدیلیاں لانے میں کافی کارگر ثابت ہو سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details