گزشتہ شام کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی ایک مصدقہ اطلاع کے بعد جموں و کشمیر پولیس کے ایس او جی، 3 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے پورے علاقے کا محاصرہ کیا۔ آج صبح سے جاری تصادم کے دوران جیش محمد کے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
بجباڈہ کانڈی وارہ علاقے میں کل شام سے عسکریت مختلف آپریشن جاری اننت ناگ کے کانڈی وارہ بجبہاڑہ علاقے میں گزشتہ شام سے عسکریت مخالف آپریشن شروع ہوا تھا۔
تاہم دیر رات گئے فوج کی اضافی نفری کو بلایا گیا اور علاقے کی مزید گھیرابندی کی گئی تاکہ رات کے اندھیرے میں عسکریت پسندوں کو فرار ہونے کا موقع نہ مل سکے اور طلوع آفتاب کے ساتھ ہی علاقے میں پھر سے تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی جی پی کشمیر وجئے کمار نے کہا کہ 'ایس ایس پی اننت ناگ کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بجبہاڑہ میں جیش محمد کے دو عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں جس کے بعد پولیس، آرمی اور سی آر پی ایف نے محاصرہ کیا۔ شروع میں کچھ فائرنگ ہوئی اور اس کے بعد اندھیرا ہونے پر آپریشن روک دیا گیا۔ آج صبح پھر سے فائرنگ شروع ہوئی جس میں دو عسکریت پسند مارے گئے۔'
بجبہاڑہ، کانڈی وارہ علاقے میں تصادم شروع قبل ازیں ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری نے اس بات کی تصدیق کی کہ تصادم کے دوران جیش محمد کے دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
بجبہاڑہ، کانڈی وارہ علاقے میں تصادم جاری، دو عسکریت پسند ہلاک