اویس احمد شیخ بطور صدر اور تنویرا بانو کو ایم سی پہلگام کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف دوسری جماعتوں سے کسی نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیے تھے۔
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ کل نو مارچ کو شام چار بجے تک مقرر کی گئی تھی لیکن صرف دو امیدواروں اویس احمد شیخ اور تنویر بانو نے چار بجے تک اپنے فارم جمع کروائے تھے اور آج دونوں امیدواروں کو انتخابی اتھارٹی نے کامیاب قرار دے دیا ہے۔