اننت ناگ:گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کی جانب سے یُو ٹی فاونڈیشن دن منایا گیا۔اس سلسلہ میں ،مین کیمپس جی ایم سی دیالگام میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا،جس میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ سینیئر ڈاکٹرس سمیت جی ایم سی انتظامیہ کے افسران اور میڈیکل طلبہ موجود رہے،جبکہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کی پرنسپل ڈاکٹر انجم فرحانہ اور میڈیکل سپرانٹنڈنٹ مہمان خصوصی کے بطور موجود رہے۔
تقریب کے دوران گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ(جی ایم سی) اور ایم سی سی ایچ ہسپتال شیر باغ کی کارکردگی کا خاکہ پیش کیا گیا ،جس دوران جی ایم سی اور ایم سی سی ایچ کی کارکردگی کو منظر عام پر لاکر مختلف شعبہ جات سے وابستہ ایچ او ڈیز کو مبارکباد پیش کی گئی۔ وہیں پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھی سراہنا کی گئی۔اس موقعہ پر حلف برادی بھی گئی جس دوران ڈاکٹرس نے خدمت خلق اور اپنے پیشہ ورانہ خدمات کو ایمانداری اور دیانتداری سے انجام دینے کا عہد کیا۔