اردو

urdu

ETV Bharat / state

Urs Baba Hyder Reshi ریشی مول صاحب کا پانچ روزہ عرس عقیدت و احترام سے اختتام پذیر - حضرت بابا حیدر ریشیؒ عرس اختتام پذیر

ولی کامل حضرت بابا حیدر ریشی رحمۃ اللہ علیہ المعروف ’’ریشی مول‘‘ کا پانچ روز تک جاری رہنے والے عرس پاک عرس اختتام پذیر ہوا۔ عرس پاک میں ضلع اننت ناگ سمیت دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں نے حاضری دیکر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

urs-of-baba-haider-reshi-concluded-with-religious-enthusiasm-in-anantnag
ریشی مول صاحب کا پانچ روزعرس عقیدت و احترام سے اختتام پذیر

By

Published : May 27, 2023, 6:27 PM IST

Updated : May 27, 2023, 7:25 PM IST

ریشی مول صاحب کا پانچ روزہ عرس عقیدت و احترام سے اختتام پذیر

اننت ناگ:اننت ناگ میں حضرت بابا حیدر ریشیؒ کا پانچ روزہ عرس مبارک اختتام پذیر ہوا۔ عرس کے دوران ہزاروں کی تعداد میں بلاامتیاز مذہب و ملت کے لوگوں نے شرکت کی۔ عرس کے دوران جنوبی کشمیر کے علاقوں میں گوشت اور مچھلی کے پکوان ترک ہوتے ہیں اور ہمیشہ یہاں سے مذہبی بھائی چارے اور قیام امن کا پیغام عام کیا جاتا ہے۔

وادی کے بلند پایہ صوفی بزرگ اور ریشیت کے اہم ستون حضرت بابا حیدر ریشی کا پانچ روزہ عرس مبارک اختتام پذیر ہوا۔ آپ کی سوانح حیات بچپن سے پاکیزگی اور نور الہی کی ایک زندہ تصویر رہی ہے اور تصوف و روحانیت کی منزلوں کو آپ نے اس قدر طے کیا کہ محبوب العالم شیخ ہمزہ مخدوم ؒ بزات خود شرف ملاقات بخشنے کے لیے اننت ناگ وارد ہوئے اور آپ کو روحانیت کی مزید منزلیں عطا کیں۔

حضرت بابا حیدر ریشیؒ جنہیں عرف عام میں ریشی مؤل کے نام سے جانا جاتا ہے نے دینی خدمات کے علاوہ بقائے انسانیت کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ یہی وجہ ہے کہ بلا امتیاز مذہب کے لوگوں کی بڑی تعداد ہمیشہ آپ کی زیارت سے فیض پاتے ہیں۔ جبکہ رضائے الہی کے لیے آپ نے اپنی تمام جایداد چھوڑ دی اور انسانیت کے کاموں میں مشغول رہے۔

اس عرس کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں لوگ گوشت، مرغ اور مچھلی کے پکوان ترک کرتے ہیں اور بازاروں میں بھی اکثر اس طرح کے کھانے غائب ہوتے ہیں، کیونکہ بابا حیدر ریشی نے روحانیت کی بلندیوں پر قابض ہونے کے لیے تاعمر اس طرح کے کھانے ترک کیے۔

مزید پڑھیں:Reshi Moul Sahab Urs اننت ناگ میں ریشہ مول صاحب کا عرس

اس حوالے سے آستان عالیہ کے خادمین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’بابا حیدر ریشی نے دینی خدمات کے علاوہ بقاء انسانیت کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ بلا امتیاز مذہب و ملت لوگوں کی بڑی تعداد ہمیشہ آپ کی زیارت گاہ پر حاضری سے فیض پاتے ہیں۔ وہیں عقیدت مندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بابا حیدر ریشی نے روحانیت کی بلندیوں پر فائز ہونے کے لیے تا عمر لذیذ پکوان ترک کیے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بابا حیدر ریشی کی تعلیمات پر چلنے اور انکی سوانح حیات کو نمونہ بنانے کی ضرورت ہے۔‘‘

Last Updated : May 27, 2023, 7:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details