وادی کے مختلف حصوں کی طرح ضلع اننت ناگ میں بھی خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا عرس مبارک بڑے عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
ا ننت نا گ میں خلیفہ اول کا عرس پاک بڑے عقیدت و احترام سے منایا گیا قصبہ اننت ناگ میں سب سے بڑی تقریب بقعه عالیه حضرت بل اننت ناگ میں منعقد کی گئی۔ جس میں کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
عرس مبارک کى مناسبت سے ایک روح پرور مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر پیرزاده سمیر صدیقی نے سیرت ابوبکر صدیق رضی الله عنه پر روشنی ڈالی۔
بعد نماز جمعه موئے پاک حضرت ابو بکر صدیق رضی الله عنه کی نشاندهی کرائی گئی، جس دوران کثیر تعداد میں فرزندان توحید موئے مقدس کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔
عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شب خوانی میں بھی حصہ لیا، رات بھر درود و اذکار اور وعظ و تبلیغ کی مجالس آراستہ کی گئیں جس دوران عالم اسلام کے لیے خاص دعائیں مانگیں گئیں۔
تقریب کے دوران زائرین کے لیے معقول انتظامات کیے گئے تھے۔