اننت ناگ: ابتر موسمی صورتحال سے نجات حاصل کرنے کی غرض سے ضلع اننت ناگ کے مرہامہ اور اس کے متصلہ علاقہ جن میں ڈوڈو، پنچپورہ ،کے سینکڑوں کسانوں نے اجتماعی طور کھرم درگاہ حضرت بل تک پیدل سفر کرکے درگاہ پر حاضری دی.لوگوں نے برستی بارش کے بیچ تقریباً 12 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا اور کھرم درگاہ پہنچ میں خصوصی دعائے کی۔ اس دوران درگاہ میں کئی دیگر ملحقہ علاقے لوگوں نے بھی ان کے ساتھ شرکت کی۔درگاہ میں نماز ظہر، نوافل ختمات المعظمات اور خاص دعائیں کی گئیں اور اللہ تعالی سے غیر متوقع بارشیں ،ژالہ باری اور قدرتی آفات سے نجات مانگی گئی ۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں رواں برس خراب موسم نے کسانوں کا حال بے حال کر دیا۔غیر موزوں موسمی صورتحال نے کسانوں خاص کر میوہ صنعت سے وابستہ افراد کو مایوس کر دیا ہے۔ رواں برس مسلسل موسم خراب رہنے کے دوران ژالہ باری ہونے سے فصلوں خاص کر میوہ باغات کو کافی نقصان پہنچا،جس سے باغ مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وہیں مسلسل بارشیں کے سبب درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے میوہ باغات میں اسکیب کی بیماری پھوٹ پڑ گئی ہے۔وہیں دھان کی پنیری کا موسم قریب ہے تاہم پنیری کی نرسری بھی ابتر موسم کی وجہ سے خراب ہوگئی ہیں۔اسی طرح مختلف تازہ سبزیوں کا بھی یہی حال ہے ،مسلسل بارشیں ،تیز ہواؤں اور ژالہ باری نے نہ صرف ہارٹیکلچر بلکہ ایگریکلچر سیکٹر سے وابستہ لاکھوں افراد کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔
Unseasonal Rains In Kashmir کھرم درگاہ میں سینکڑوں کسانوں نے موسمی صورتحال میں بہتری کیلئے دعا کی
وادی میں رواں برس خراب موسم نے کسانوں کا حال بے حال کر دیا ہے۔ مسلسل بارشوں، تیز ہواؤں اور ژالہ باری نے نہ صرف ہارٹیکلچر بلکہ ایگریکلچر سیکٹر سے وابستہ لاکھوں افراد کو پریشانی میں مبتلا کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Unseasonal rains In Kashmir مسلسل بارشوں سے وادی میں کسان پریشان
کسانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس میوہ کو معقول قیمتیں نہ ملنے کے سبب وہ پہلے ہی مالی بدحالی کا شکار ہیں اور وہ رواں برس اچھے فصل کی امید لگا کر بیٹھے تھے تاکہ ان کے گزشتہ نقصانات کی بھر پائی ہو سکے۔تاہم ابتر موسمی صورتحال نے ان کی ساری امیدوں پر پانی پھیر دیا۔انہوں کہا کہ وہ اپنی امیدوں کو جگانے کے لئے اپنے پُرخوں ،اجدادوں کی طرح مقدس جگہ پر پیدل جانے کا انتخاب کیا ،تاکہ وہ وہاں پر سر بہ سجود ہو کر خاص دعائیں اور منتیں مانگے تاکہ اللہ تعالی ان کو اس مصیبت کی گھڑی سے آزاد کرے اور ان کے جان و مال کو تحفظ فراہم ہو سکے۔