بجلی کی بار بار تخفیف سے لوگ محکمہ بجلی سے نالاں ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ کی ناقص کارکردگی سے انہیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ضلع اننت ناگ کے باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’سردیوں کے ایام شروع ہوتے ہی وادی میں بجلی کی غیر ضروری تخفیف معمول بن چکا ہے، اور متعلقہ محکمہ بجلی کی معقول سپلائی کو یقینی بنانے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔‘‘
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ ’’بجلی کی آنکھ مچولی سے نہ صرف کاروبار سے جڑے افراد کو نقصان ہو رہا ہے بلکہ عوام الناس سمیت طلبہ کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔‘‘