اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اشاجی پورہ علاقے میں قائم سی آر پی ایف 40 بٹالین ہیڈکوارٹر پر مشتبہ عسکریت پسندوں نے گرینیڈ پھینکا۔ اگر چہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی، تاہم دھماکے سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Grenade Attack In Anantnag: اننت ناگ میں سی آر پی ایف بینکر پر گرینیڈ حملہ
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اشاجی پورہ میں آج شام نامعلوم عسکریت پسندوں نے ہیون سنیما کے نزدیک سی آر پی ایف بنکر پر حملہ کیا ہے۔ حملے میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔Grenade Attack In Anantnag
http://10.10.50.70//jammu-and-kashmir/07-April-2022/jk-ang02-grenade-attack-jk10018_07042022202807_0704f_1649343487_484.jpg
سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی یے۔
وادی کشمیر میں کئی روز سے عسکریت پسندوں کے حملے میں نمایا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ہم آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے ضلع پلوامہ میں نامعلوم مسلح افراد نے یاڈر واصرہ علاقے میں ایک غیر مقامی ڈرائیور کو گولی مار کر زخمی کردیا۔زخمی ڈرائیور کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے، جنہیں علاج کے لیے سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Last Updated : Apr 7, 2022, 8:56 PM IST