جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے دچھنی پورہ بلاک سے وابستہ بے روزگار نوجوانوں نے بی ڈی سی چیئرمین اور سرپنچوں کے ساتھ میٹنگ کر کے اپنے مطالبات ان کے سامنے پیش کیے۔
علاقے کے نوجوانوں کی شکایت ہے کہ حال ہی میں انتظامیہ کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ تعمیراتی کاموں کو ای ٹینڈرنگ کے زمرے میں رکھا جائے گا جو کہ بے روزگار اور غریب عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔
اننت ناگ: ای ٹینڈرنگ سے بے روزگار نوجوان پریشان نوجوانوں کا کہنا کہ گاوں میں بے روزگار نوجوان کم پڑھے لکھے ہوتے ہیں اور جب ای ٹینڈرنگ کے ذریعہ بڑے بڑے ٹھیکیدار گاوں میں کام کروائیں گے تو وہ بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی کریں گے۔
اس ضمن میں بی ڈی سی بشیر احمد پٹھان نے بے روزگار نوجوانوں کو یقین دلایا کہ ہم یہ معاملہ گورنر انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں گے اور ای ٹینڈرنگ کو محکمہ رولر ڈیولپمنٹ سے دور رکھنے کی اپیل بھی کریں گے۔