اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jal Jeevan Mission جل جیون مشن کے تحت ہر گھر میں پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، صداقت حسین

پروجیکٹ منیجمنٹ کنسلٹنٹ کے مشن ڈائریکٹر نے صداقت حسین نے کہا کہ اننت ناگ ضلع میں جل جیون مشن کے تحت 60 فیصد سے زیادہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔اس مشن کو 2024 کے آخر تک مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

Etv Bharatunder-jal-jeevan-mission-drinking-water-will-be-ensured-in-every-house-mission-director
جل جیون مشن کے تحت ہر گھر میں پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، صداقت حسین

By

Published : May 6, 2023, 9:34 PM IST

جل جیون مشن کے تحت ہر گھر میں پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، صداقت حسین

اننت ناگ: ڈسٹرکٹ جل جیون مشن اننت ناگ کی جانب سے جل جیون مشن کے تحت ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو میں ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ کی صدارت، پروجیکٹ منیجمنٹ کنسلٹنٹ (پی ایم سی) کے مشن ڈائریکٹر صداقت حسین نے کی۔اس موقعہ پر جل شکتی کے ایگزیکٹو انجینئرز سمیت متعلقہ محکمہ کے کئی افسران اور ملازمین موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران جل جیون مشن کے بارے میں گفت و شنید کی گئی اور مشن کے حوالہ سے محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقعہ پر مشن ڈائریکٹر نے جل جیون مشن کے مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ مشن کو مقررہ ہدف کے اندر کامیابی سے مکمل کرنے کے لئے تن دہی سے کام کریں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ایم سی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے جل جیون مشن کے لئے 3.6 لاکھ کروڑ کی رقم مختص کی ہے،جنہیں مرحلہ وار طریقہ سے ہر گھر میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے خرچ کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس مشن کو 2024 کے آخر تک مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Pulwama Water Supply Scheme Awaits Completion : لاجورہ، پلوامہ واٹر سپلائی اسکیم برسوں سے تشنہ تکمیل

صداقت حسین نے کہا کہ کوالٹی کی مکمل جانچ کے بعد لوگوں کو پانی فراہم کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اننت ناگ ضلع میں جل جیون مشن کے تحت 60 فیصد سے زیادہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جل جیون مشن کا مقصد یہی ہے کہ جموں کشمیر کے ہر گھر کو نل کے ذریعہ صاف و شفاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details