سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ علاقے میں منگل کی صبح دو مزدور بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے بوچھو علاقے میں منگل کی صبح دو افراد بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کھانڈے انفراسٹریکچر پرائیویٹ لمیٹڈ میں بحیثیت مزدور کام کرتے تھے۔ worker injured due to electrocution in Anantnag
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کی شناخت جاوید احمد بٹ اور شبیر احمد شیخ ساکنان واتنڈ کے بطور کی گئی ہے۔