اردو

urdu

By

Published : Jul 10, 2021, 4:36 PM IST

Updated : Jul 10, 2021, 7:59 PM IST

ETV Bharat / state

Anantnag Encounter: تین عسکریت پسند ہلاک

محاصرہ میں لینے کے بعد جوں ہی سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں تلاشی کاروائی شروع کی تو وہاں پر چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی پارٹی پر فائرنگ کی۔

encounter
انکاؤنٹر

ضلع اننت ناگ کے کاوری گام رانی پورہ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان اس وقت تصادم ہوا جب علاقہ میں چند عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے اس پورے علاقے کو محاصرہ میں لے لیا۔

انکاؤنٹر

محاصرہ میں لینے کے بعد جوں ہی سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں تلاشی کاروائی شروع کی تو وہاں پر چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی پارٹی پر فائرنگ کی۔ جوابی کاروائی میں تین نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ تاہم سرکاری طور پر عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔

یہ آپریشن جموں کشمیر پولیس اور فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز نے ایک مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا۔ جس دوران علاقے میں موجود اگرچہ پولیس نے ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت نہیں کی ہے تاہم ذرائع کے مطابق دونوں عسکریت پسند مقامی ہو سکتے ہیں۔ علاقے میں مزید عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کے خدشے کے پیش نظر آپریشن جاری ہے۔

انکاؤنٹر سے پہلے عسکریت پسندوں نے مقامی فوجی جوان کے گھر داخل کر اس کی موٹر سائیکل کو نذر آتش کیا تھا۔

Last Updated : Jul 10, 2021, 7:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details