اردو

urdu

ETV Bharat / state

Houses Gutted in Anantnag آتشزدگی میں دو رہائشی مکان خاکستر، تین افراد زخمی

وتریگام، اچھہ بل میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی پر قابو پانے کے دوران 2 شہری، 1 فائر فائٹر زخمی ہو گئے۔

آتشزدگی میں دو رہائشی مکان خاکستر، تین افراد زخمی
آتشزدگی میں دو رہائشی مکان خاکستر، تین افراد زخمی

By

Published : Feb 16, 2023, 8:11 PM IST

آتشزدگی میں دو رہائشی مکان خاکستر، تین افراد زخمی

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے وتریگام، اچھہ بل علاقے میں گیس سلنڈر کے سبب لگی آگ پر قابو پانے کے دوران کم از کم دو مقامی شہری اور ایک فائر فائٹر زخمی ہو گئے۔ جبکہ آتشزدگی کے سبب رہائشی مکان اور اس میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔ متاثرین نے انتظامیہ سے امداد اور بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق اچھہ بل علاقے میں وتریگام، وانیہامہ کے رہائشی محمد اسحاق پرے ولد غلام محی الدین پرے کے رہائشی مکان میں گیس سلنڈر ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں رہائشی مکان میں آگ لگ گئی۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی اطلاع فوری طور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کو دی گئی تاہم مقامی باشندوں نے بھی از خود آگ پر پابو پانے کی کوشش کی۔

فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ نے موقع پر پہنچ آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا اس میں مقامی رضاکاروں نے بھی ان کی مدد کی تاہم آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے عمل کے دوران دو شہری اور ایک فائر فائٹر زخمی ہو گئے۔ زخمی ہوئے مقامی شہریوں کی شناخت توصیف احمد اور وسیم احمد ایتو کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں زخمی افراد کو علاج و معالجے کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان سب کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ آگ نے اپنے قریبی ایک اور رہائشی عمارت کو اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب دونوں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ساتھ ہی آتشزدگی کے سبب رہائشی مکان میں مووجد لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

مزید پڑھیں:House Gutted in Anantnag آتشزدگی واقعہ میں رہائشی مکان، گؤ خانہ خاکستر

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ کی اس واردات میں نقصان زدہ کنبے انتہائی مفلس ہیں اور خط افلاس سے نیچے اپنی زندگی گزر بسر کر رہے تھے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ کنبوں کا مستقل کوئی بھی وسیلہ روزگار نہیں اور محنت مزدوری کرکے اپنا اور اپنے اہل و عیال کے نان شبینہ کا بندوبست کر رہے ہیں۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہےکہ آتشزدگی کے سبب دونوں رہائشی مکان میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے اور انہوں نے انتظامیہ سے متاثرین کی فوری امداد اور بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Achabal Fire

ABOUT THE AUTHOR

...view details