اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tourists Missing in Pahalgam: تارسر سے گیارہ افراد ریسکیو، دو افراد اب بھی لاپتہ - تارسر پہلگام واقعہ

سیاحتی مقام پہلگام کے تارسر مارسر جھیل میں پھنسے 11 افراد کو بچا لیا گیا، جب کہ دو افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں افراد تارسر جھیل میں ڈوب گئے ہیں۔ Tourists Missing in Pahalgam

two-persons-missing-11-rescued-in-pahalgam-tarsar-lake-mishap
پہلگام تارسر واقعہ، گیارہ افراد ریسکیو دو افراد لاپتہ

By

Published : Jun 22, 2022, 8:09 PM IST

پہلگام:تفصیلات کے مطابق 3 مقامی ٹورسٹ گائیڈوں اور 11 سیاحوں پر مشتمل ایک گروپ تارسر جھیل کے نزدیک ٹریکنگ کے دوران خراب موسمی حالات کی وجہ سے پھنس گئے۔ پولیس اور ضلع انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر کے 11 افراد کو کافی مشقتوں کے بعد بچا لیا جب کہ ابھی بھی دو افراد لاپتہ ہیں۔

پہلگام کے تحصیلدار ڈاکٹر محمد حسین نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل بارشوں کے سبب یہاں کی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوران شب کچھ ٹریکر تارسر علاقہ میں پھنس گئے جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس اور مقامی لوگوں نے علاقہ میں آج صبح ریسیکو آپریشن شروع کیا جس کے بعد کافی کوششوں کے بعد 11 افراد کو بچا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیم کو ابھی تک دو فراد کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ لاپتہ افراد کی پہچان گگنگیر گاندربل کے شکیل احمد اور اتراکھنڈ کے ڈاکٹر مہیش کے طور پر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

تحصیلدار نے کہا کہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں افراد جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے تلاشی کارروائی جاری ہے۔ دریں اثناء انتظامیہ نے خراب موسی صورتحال کے سبب ٹریکرس کو محفوظ مقامات کی جانب لوٹنے کی ایڈوائزری جاری کی تھی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details