اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anantnag Militant Attack اننت ناگ، عسکریت پسندوں کے حملے میں دو غیر ریاستی مزدور زخمی - اننت ناگ جموں و کشمیر کی خبر

اننت ناگ میں غیر ریاستی افراد پر عسکریت پسندوں نے گولیاں چلائیں۔ اس حملے میں دو غیر ریاستی مزدور زخمی ہو گئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jul 19, 2023, 6:53 AM IST

Updated : Jul 19, 2023, 10:08 AM IST

عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے صورتحال کا جائزہ لیا

اننت ناگ:جنوبی ضلع اننت ناگ میں عسکریت پسندوں نے غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو مزدور زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ جنوبی ضلع اننت ناگ میں ملی ٹینٹوں نے منگل دیر شام غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو مزدور زخمی ہوگئے۔ دونوں زخموں کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں علاج ومعالجہ کے لیے داخل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں دونوں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ دریں اثنا سکیورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر مفرور عسکریت پسندوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔ پورے علاقے کی گھیرابندی کر کے داخلی و خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس بھی درج کر گیا ہے اور پورے معاملے کی جانچ جاری ہے۔

Anantnag Militant Attack

زخمی مزدوروں کی شناخت 20 سالہ اکشے ولد کانتا اور 20 سالہ سورو ولد پردیپ کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں مہاراشٹر کے سانگلی کے رہنے والے ہیں۔ وہیں اندازہ لگایا جا رہا ہے حملہ آور رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید پڑھیں: Protest against Shopian Firing غیر ریاستی مزدوروں پر فائرنگ، شوپیاں میں احتجاج
واضح رہے کہ جمعے کی شام کو گاگرن شوپیاں میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے بہار سے تعلق رکھنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین مزدور شدید طورپر زخمی ہوئے تھے۔جنوبی کشمیر میں ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں غیر مقامی مزدوروں پر حملوں کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Last Updated : Jul 19, 2023, 10:08 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details