اننت ناگ:جموں و کشمیر کے ضلع رامبن علاقے سے گزشتہ ماہ لاپتہ ہوئے اننت ناگ ڈورو کے 2 نوجوانوں کو پولیس نے بازیاب کر کے انہیں گھر والوں کے حوالے کر دیا ہے۔ گزشتہ ماہ کے 26 تاریخ کو ہلڑ شاہ آباد ڈورو سے تعلق رکھنے والے 2 نوجوان 17 سالہ رضوان احمد ڈار ولد سرتاج احمد ڈار اور 16 سالہ عمر شفیع چوپان ولد محمد شفیع چوپان رامبن علاقے سے اس وقت اچانک لاپتہ ہوگئے تھے جب یہ نوجوان وہاں کام کے سلسلے میں گئے تھے ۔
نوجوانوں کے اچانک لاپتہ ہونے سے آبائی علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ ڈورو پولیس نے کیس درج کر کے معاملہ کے حوالے سے سب انسپکٹر کامران احمد کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی۔ پولیس نے ہر ممکن جگہ کی تلاش کی لیکن انہیں ناکامی ہاتھ آئی، جس کے بعد اہل خانہ نے بانہال میں احتجاج بھی کیا۔ Two missing boys traced