اردو

urdu

ETV Bharat / state

Militant Associate اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کے 2 معاون گرفتار، اسلحہ برآمد - jammu kashmir news

وادی کشمیر میں فوج اور سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں عسکریت پسندوں اور ان کے معاونین کو اکثر و بیشتر گرفتار کیا جاتا ہے۔ Militant Associate

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jun 22, 2023, 8:59 AM IST

Updated : Jun 22, 2023, 9:21 AM IST

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن کے قبضہ سے نقدی اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے اننت ناگ ضلع کے تحصیل بجبہاڑہ میں دو الگ الگ مقامات سے لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے دو معاون کو گرفتار کیا، جن کی شناخت شیتی پورہ بجبہاڑہ کے رہنے والے توصیف احمد بٹ ولد مشتاق احمد بٹ اور آرونی علاقہ سے تعلق رکھنے والے ابرار الحق کٹو مشتاق احمد کٹو ولد کے طور پر ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کے معاون دونوں گرفتار شدہ افراد کے قبضے سے ایک لاکھ روپے نقد، 12 اے کے 47 راؤنڈ اور ایک دستی بم برآمد ہوا ہے۔ بیجبہاڑہ پولیس اسٹیشن میں اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جس میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: کپوارہ میں عسکریت پسندوں کے دو معاون گرفتار

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں فوج اور سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں عسکریت پسندوں اور ان کے معاونین کو اکثر و بیشتر گرفتار کیا جاتا ہے۔ اور ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا جاتا ہے۔ چند دن قبل ہی جموں میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگایا اور وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا تھا۔ فوج کے مطابق وادی کشمیر میں عسکری کاروائیوں میں نمایاں حد تک کمی واقع ہوئی ہے، فوج نے کہا کہ وہ عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لئے ہر لحاظ سے تیار ہیں۔

Last Updated : Jun 22, 2023, 9:21 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details