اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں سڑک حادثہ، دو ہلاک، تین زخمی - کشمیر میں سڑک حادثے

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں پیش آئے دلدوز سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Feb 5, 2021, 3:41 PM IST

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ ستھر سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ایک دلدوز سڑک حادثہ کے دوران دو افراد ہلاک جبکہ تین دیگر مسافر زخمی ہو گئے۔


تفصیلات کے مطابق سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ستھر کے مقام پر ایک تیز رفتار سینڑو کار ٹویرا مسافر گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں دو مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ تین افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت پچاس سالہ محمد سید ایتو ولد محمد یوسف ایتو اور پینتالیس سالہ محمد ایوب وانی ولد محمد عبداللہ وانی کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں زخمیوں کی شناخت آمنہ اختر اور پروینہ اختر کے بطور ہوئی ہے۔ یہ تمام افراد ضلع اننت ناگ کے آنچی ڈورہ علاقہ سے تعلق رکھتےہیں۔

زخمیوں کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details