اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: آتشزدگی میں لاکھوں کا نقصان - مقامی لوگوں نے کافی ستائش کی

لاکھوں کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی، فائر اینڈ ایمرجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

Two Houses Gutted In Fire
آگ لگنے سے نقصان

By

Published : May 30, 2021, 7:34 PM IST

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں واقع خشناگ میں آج صبح ہارون احمد دوئی کے گھر میں شارٹ سرکٹ ہونے کے وجہ سے آگ لگ گئی۔ آگ میں دونوں مکان اور ان میں موجود لاکھوں روپے کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ دونوں مکان مالک پیشے سے مزدور تھے۔ چونکہ مقامی لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجینسی کوکرناگ کو آگ پر قابو پانے کی غرض سے مطلع کیا، فائر اینڈ ایمرجنسی کوکرناگ کی بروقت کارروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔ جس کی مقامی لوگوں نے کافی ستائش کی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرین کی امداد کریں، تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے تئیں کوڈ-19 کی مہاماری میں پھر سے اپنی زندگی کا گزر بسر کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details