اطلاعات کے مطابق پولیس نے ضلع کلگام میں منشیات فروشی کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دو مقامی منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کر لیا ہے۔
ایس ایچ او ارشاد ریشی اور ایس ڈی پی او قاضی گنڈ محمود کی نگرانی میں پولیس نے میر بازار قاضی گنڈ کے نزدیک خصوصی ناکے کے دوران گاڑی زیر JK01-2882 کو روک کر تلاشی کاروائی کے دوران 18 گرام براؤن شوگر و ڈیجٹل ترازو کو ضبط کیا ہے۔اس بیچ پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ان کی کوشش کو ناکام بنادیا ۔
منشیات کاروبار میں ملوث عادل احمد گنائی ولد گوہر احمد گنائی ساکنہ منوارڈ اننت ناگ اور شوکت احمد گنائی ولد عبدالمجید گنائی ساکنہ نسو بدرا گنڈ کو پولیس نے گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے کر دیا ہے جبکہ استعمال شدہ گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا ہے ۔
پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں واقعہ کے حوالے سے ایف آئی آر نمبر 290/2020 U / S 8-21 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کیا گیاہے اور معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پولیس نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے آس پاس کے علاقے میں منشیات کی پیڈنگ یا کسی بھی دوسری غیر قانونی سرگرمی سے متعلق پولیس کو آگاہ کریں۔کولگام پولیس نے ان لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کا انتباہ کیا ہے جو معاشرتی یا مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔